الیکٹرانک میڈیا؛ صحافیوں اور ملازمین کے حوالے سے اسلا م آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت

 
0
617

اسلا م آباداکتوبر 10(ٹی این ایس)الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں اور ملازمین کے حوالے سے اسلا م آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت، جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی،وزارت اطلاعات ونشریات اور قانونکو جواب داخل کرنے کا دوبارہ حکم درخواست پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے سابق صدر فاروق فیصل خان کی جانب سے دائر کی گئ ہے درخواست میں وفاق ، وزارت اطلاعات و نشریات ، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن اور پمرا کو فریق بنا یا گیا ہے۔درخواست میں الیکٹرانک میڈیا ورکرز کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کی استدعا کی گئی ہے،الیکٹرانک میڈیا صحافیوں کی جانب سے ایڈوکیٹ سعید خورشید عدالت میں پیش،الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو ملازمت کے حوالے سے کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے، کئی چینلز میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کو تنخواہ بھی بروقت ادا نہیں کی جاتی، صحافیوں کو جب دل کرے نوکری سے فارغ کر دیا جاتا ہے۔،وزارت اطلاعات و نشریات کو الیکڑانک میڈیا کے صحافیوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا جائے۔الیکٹرانک میڈیا کے لیے علیحدہ قانون سازی ہونے تک پرنٹ میڈیا کے لیے بنائے جانے والے قوانین کا اطلاق الیکٹرانک میڈیا پر بھی کیا جائے۔درخواست 2014 میں دائر کی گئ مگر ابھی تک وزارت اطلاعات اور قانون نے جواب داخل نہیں کیا، عدالت کاوزارت اطلاعات اور وزارت قانون کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم،کیس کی سماعت چار نومبر تک ملتوی