خواتین کو مقام کار پر ہراساں کئے جانے کے خلاف بل پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

 
0
352

اسلام آباد اکتو بر10(ٹی این ایس) : خواتین کو مقام کار پر ہراساں کئے جانے کے خلاف بل پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بابر نواز خان نے قومی کمیشن انسانی حقوق برائے مقام خواتین کے ترمیمی بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ حمید کی جانب سے پیش کردہ مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔