اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی موثر آن گراونڈ قیادت سے فیلڈ نگرانی اور سکیورٹی نظام مزید مستحکم

 
0
11

اسلام آباد (ٹی این ایس)  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی موثر آن گراونڈ قیادت سے فیلڈ نگرانی اور سکیورٹی نظام مزید مستحکم۔آئی جی اسلام آباد کا مسلسل شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا تفصیلی دورہ، مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،جبکہ افسران کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے بہترین پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر اور مربوط بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے بھرپور اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی موثر آن گراونڈ قیادت سے فیلڈ نگرانی اور سکیورٹی نظام مزید مربوط اورمستحکم بنا،آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ ریڈ زون سمیت شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے روٹ ڈیوٹیز اور چیکنگ کے نظام کو خود مانیٹر کیا، فیلڈ میں موجود پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید مستعدی اور چوکسی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ موجودہ اہم اور تاریخی لمحات میں الرٹ رہنا ناگزیر ہے،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور سکیورٹی انتظامات کو ہر ممکن حد تک موثر اورمربوط رکھیں،آئی جی اسلام آباد کی فعال قیادت اور مسلسل فیلڈ انگیجمنٹ کے باعث ضلع بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ افسران کو واضح اور بروقت ہدایات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے،اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میںامن و امان کو برقراررکھنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے دن ورات کوشاں ہے