اسلام آباد مئی 18 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد نے عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے نیلور فیکٹری کی پونے دوکلو میٹر کی حدود میں غیرقانونی ہاوسنگ پروجیکٹس کے آفس سیل کر دئیے۔ نجی ہاوسنگ پروجیکٹس کے آفس غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سیل کیے گئے۔ آفس کی سیل توڑنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیرقانونی ہاوسنگ پروجیکٹس میں ایڈن لائف، مکہ ٹاون، میڈیا سٹی ، راول انکلیو، رائل سٹی ہاوسنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔















