تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
311

لاہور مئی 18 (ٹی این ایس): تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے۔ تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا- 70 سال کے دوران پیدا ہونے والی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا- حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی منتخب نمائندوں سے گفتگو۔