روات سبزی فروٹ منڈی میں فائرنگ چھری کے وار دو افراد زخمی خوف و ہراس پھیل گیا

 
0
372

اسلام آباد مئی 20 (ٹی این ایس): روات سبزی فروٹ منڈی میں فائرنگ چھری کے وار دو افراد زخمی خوف و ہراس پھیل گیا منڈی انتظامیہ کی غفلت 2 دن قبل بھی تلخ کلامی ہوئی جو گزشتہ شام لڑائی بن گئی جھگڑا تربوزوں کی فروخت کی وجہ سے ھوا زرائع تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود روات سبزی فروٹ منڈی انتظامیہ کی غفلت سے جھگڑے معمول بن گئے جس پر پولیس زرائع نے بتایا کہ چند روز قبل بھی مزکورہ دو فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جو گزشتہ روز جھگڑے میں تبدیل هو گئی ساجد عرف ساجا اور سفیر عرف بلا نامی افراد آپس میں خالہ زاد بھائی بھی ہیں جنہوں نے منڈی میں تربوز فروخت کرنے کی غرض سے سٹال لگا رکھا ھے دونوں کی کسی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی گزشتہ شام کو سفیر اور طالب دوکان پر موجود تھے کہ ساجد کے دکان پر آنے کی کچھ دیر بعد دونوں نے غصے میں پھر لڑائی کی جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق سفیر چھری سے زخمی ھے جبکہ ساجد کو دو فائر ٹانگوں پر لگے ساجد کو فوری طبعی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خطرے سے باہر ھے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ھے تفتیش شروع کردی گئی ھے اصل حقائق سامنے لا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی