اسحاق ڈار نے جو پراپرٹیز بیچ دی تھیں ان کو بھی نیب نے ریفرنس میں شامل کردیا ‘ رانا ثنا اللہ

 
0
806

اسلام آباد،اکتو بر26(ٹی این ایس) : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونگے ‘ کلثوم نواز کی بہتری کی رپورٹ کو نارمل نہیں کہا جاسکتا‘ جو کام چار سال میں نہیں ہوسکتا تھا جن آئی ٹی نے ساٹھ دن میں کردیا‘ اسحاق ڈار نے جو پراپرٹیز بیچ دی تھیں ان کو بھی نیب نے ریفرنس میں شامل کردیا۔ جمعرات کو رانا ثناء الله نے احتساب عدالت کی کارروائی سے متعلق نجی ٹی وی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

نواز شریف کے وکیل نے صرف سات روز کا استثنیٰ مانگا تھا اگلی سماعت پر نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے۔ مریض کی طبعیت میں بہتری کی رپورٹ کو نارمل نہیں کہا جاسکتا۔ دوست ممالک سے مدد کے ئے رابطہ کرنے کی میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ جو کام چار سال میں نہیں ہوسکتا تا جن آئی ٹی نے ساٹھ دن میں کردیا۔ اس کی رپورٹ کو ریفرنس بنا کر نیب نے عدالت میں بھیج دیا جو پراپرٹی اسحاق ڈار نے بیچ دی تھی اس کو بھی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔