عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

 
0
459

لاہور مئی 20 (ٹی این ایس): عثمان بزدار نے کہا کہ وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ ہم باتیں نہیں کرتے بلکہ عمل کرکے دکھاتے ہیں۔  پنجاب کے ہر علاقے کو جدید اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں۔  تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات سے پسماندہ علاقوں اور ترقی یافتہ شہروں میں فرق ختم ہو جائے گا۔ وہی ترقی اور سہولتیں دور دراز علاقوں کے شہریوں کو بھی ملیں گی جو لاہور کے شہریوں کو مل رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ سابق ادوار میں عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی ایجنڈے پر کام کیا گیا۔
سابق حکمرانوں نے جو بویا وہ عوام کو کاٹنا پڑ رہا ہے۔ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں کے ذریعے ملک کے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ وطن عزیز میں حکومتیں بدلتی رہیں مگر عام آدمی کے حالات نہ بدلے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مرکز و محور عام آدمی ہے۔ غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا راولپنڈی کے علاقے میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کاحکم –

متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-وزیراعلیٰ کی ہدایت واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں۔
ایک اور تقریب میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اب صرف اور صرف عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔ سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔ نئے پاکستان میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔ تبدیلی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن ہمارا عزم ان سے بلند ہے۔ نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب کی دور دراز تحصیلوں اور اضلاع  کے دورے کر رہا ہوں۔ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔