وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی ملاقات

 
0
425

لاہور مئی 20 (ٹی این ایس): صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق۔ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ امن و امان کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق۔ عثمان بزدار نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ صوبے میں قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار۔
وزیراعلیٰ کا آصف علی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی معصوم بیٹی کے انتقال پر دکھ دلی ہوا ہے۔ غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔