سی ڈی اے اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مراکز میں فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریا میں غیرقانونی قابضین کے خلاف آپریشن

 
0
546

اسلام آباد مئی 18 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مراکز میں فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریا میں غیرقانونی قابضین، کار ڈیلروں اور دیگر افراد کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مختلف مرا کز میں فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریا میں غیرقانونی قابضین اورکار ڈیلروں کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو پیدل چلنے اور پارکنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں ہفتے کے روز مرکز جی- ایٹ میں ایک بھر پور آپریشن کیا گیا جس کے تحت فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریا ز میں قائم کی گئی تجا وزات کوغیر قا نونی قابضین سے واگزار کر وا کر عام صارفین اور شہریوں کو سہولت کے کھول دیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران متعددغیر قانونی ریمپوں کو مسمار اور پارکنگ ایریا میں قائم دیگر تجا وزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کار ڈیلروں کی پارک شدہ گاڑیاں کو ہٹا کر کرا چی کمپنی پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپریشن میں 7 گاڑیوں کے شورومز جن میں آٹو ڈرائیو، کار انکلویر، نیو کار اینڈ کارز، کار ما سٹرز، کار ویل رینٹلز اور پاک اسلام آباد موٹرز کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ 3 کھوکھے۔2 بیریر، ایک چھپڑ ہوٹل اور ایک ٹی سٹال کو بھی ختم کر دیا گیا۔
اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس، ریزرو پولیس اور دیگر شعبوں نے حصہ لیا۔

آپریشن شہر کے تمام مراکز میں پارکنگ ایریا اور فٹ پاتھوں پر قائم کی گئی غیرقانونی تجاوزات کے خاتمہ تک جاری رہے گا تاکہ عام صارف کو کارپارکنگ اور پیدل چلنے میں کسی قسم مشکلات اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔