وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بھکر کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور  کے لواحقین کی ملاقات

 
0
309

لاہور مئی 18 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی طالبات کے لواحقین سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سے شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ افراد اوران کے لواحقین کی بھی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد کوٹلہ جام میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے محمد حبیب کے والد محمد شکیل کی بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ افراد سے ہاتھ ملایا اورانہیں دلاسہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین میں مجموعی طور پر 54لاکھ روپے مالیت کے مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کیے۔ جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ اقراء رفیق کے والد محمد رفیق، سویرا شفیق کے والد محمد شفیق، مریم کے تایاابومحمد اکبر، ثوبیہ ارشد کے والد ارشد علی، عفت احمد کے والد ظہور احمد، مہرین یعقوب کے والد محمد یعقوب اور رکشہ ڈرائیور محمد امجد کے والد نذیر احمد کو مالی امداد کے چیک دیئے۔ زخمی طالبہ ثانیہ بتول کے والدملازم حسین اورزخمی طالبہ ثناء پروین کے دادا فقیر حسین کوایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے۔ بارش کے باعث گھر گرنے سے شدید زخمی ہونے والی تہمینہ کے والد منظور حسین کو 3 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔ منظور حسین کو گھر کی تعمیر ومرمت کے لئے ایک لاکھ روپے کا بھی چیک دیا۔ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق سمیرا کے والد محمد اسلم کو 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا۔ مقتول بچے محمد حبیب کے والد کومحمد شکیل کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ کاجاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔ جاں بحق طالبات کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ حادثے میں آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا دلی افسوس ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ زخمی طالبہ ثناء کے علاج معالجے کیلئے ہر طرح کی مدد کریں گے۔ بچی کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی ہے جو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا متاثرہ خاندانوں کے مطالبے پر سرائے مہاجر میں ہائر سکینڈری سکول کے قیام کا اعلان۔ ہائر سکینڈری سکول کے قیام سے بچیوں کو سفر کی مشکلات سے چھٹکارا ملے گا۔ وزیراعلیٰ کا گاؤ ں میں نمبردارکو بھی جلد مقرر کرنے کا اعلان۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری،ڈپٹی کمشنر بھکراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔