تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر ڈکیت گروہ نے فیملی کوگن پوائنٹ پرلوٹ لیا

 
0
488

اسلام آباد/روات مئی 18 (ٹی این ایس): گذشتہ دنوں میں تھانہ سہالہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی 5واداتیں عوام علاقہ عدم تحفظ کاشکار۔ گشت کا ناقص نظام نامعلوم ڈکیت گروہ سرعام ڈکیتی کی وارداتیں کرکے با آسانی فرار ہوجاتے ہیں علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اسلام آباد تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر گذشتہ صبح بیرون ملک سے واپس پلٹنے والی فیملی سے گن پواٸنٹ پر چار رکنی نامعلوم ڈکیت گروہ نے دوہزار پونڈ سترہ تولے طلاٸی زیورات، دیگر قیمتی اشیإ لوٹ کر فرار ہوگٸے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران ڈکیتی کی واردتوں کے دوران تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بازار نیشنل بینک کے باہر سکول ٹیچر سے نامعلوم موٹرسائيکل سوارمسلح ڈاکو دولاکھ چھین کر لے گئے۔ تھانہ سہالہ جی ٹی روڈ پر فہد موباٸل سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ایک لاکھ بیس ہزار نقدی، جبکہ سواں کمیپ لنک روڈ عبداللہ ایزی پیسہ شاپ سے نقدی اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہوگئے ۔تھے ڈکیتی کی دلیرانہ وارداتوں کے وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے۔ گذشتہ صبح جی ٹی روڈ ڈکیتی میں متاثرہ فیملی کے نذیر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایاکہ وہ بیرون ملک سے واپسی پر تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ سے جارہے تھے کہ سفید کلٹس کار پر سوار چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر ہمیں روک کر دوہزار پونڈ نقدی سترہ تولے زیورات اور دیگر قیمتی اشیإ ہم سے چھین لی اور سرعام فرار ہوگٸے۔ عوامی حلقوں میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں کے وجہ سے تشویش پاٸی جاتی ہے اعلی احکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا .