اسلام آباد(ٹی این ایس) پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی شکست دیدی

 
0
79

پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی،پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی،پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہو گیا۔

نومبر 2023میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا،15نومبر 2023کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154ووٹ حاصل کئے۔یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے،یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے،پاکستان کو سفارتی تعلقات بڑھنے اور دیگر رکن ممالک کیساتھ تعاون کا بہترین موقع ملے گا۔