راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی تھانہ چونترہ کے علاقہ میں کھلی کچہری

 
0
74

راولپنڈی( )ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی تھانہ چونترہ کے علاقہ میں کھلی کچہری، اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او چونترہ، تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او چونترہ، تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھرنے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے، تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔