راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں، شہر بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف شاہراہوں پر سپیشل پکٹس اور چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، سی پی او کی متعلقہ افسران کو ہدایت, سی پی او کا حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم ایس پیز نے سی پی او کو شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس و اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، کرایہ داری ایکٹ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز کیے جائیں، شہری اپنی کرایہ داری رجسٹریشن اور ملازمان کی تصدیق لازمی طور پر پولیس خدمت مراکز یا متعلقہ تھانے میں کروائیں تاکہ کسی بھی جرائم پیشہ فرد کو بغیر پولیس رجسٹریشن مکان یا فلیٹ، یا ملازمت پر نہ رکھا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کو سفر کرنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ پاس رکھنے کی ہدایت کی جائے اس بابت چیکنگ کی جائے،