اسلام آباد (ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس کالج میں صنفی حساس انصاف کے فروغ اور انسانی وسائل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس کالج میں صنفی حساس انصاف کے فروغ اور انسانی وسائل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جسے موجز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ میں افسران کو صنفی مساوات، متاثرین سے مؤثر اور ہمدردانہ رویے، اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی گئی تاکہ انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔