راولپنڈی (ٹی این ایس) شہری گاڑی اور موٹرسائیکل کے تحفظ کے لیے سٹیرنگ/ ویل لاک اور محفوظ پارکنگ کا استعمال یقینی بنائیں سی پی او کی ہدایات پر عمل درآمد، پولیس کی بہترین کارکردگی ،شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران چوری کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 49 مقدمات درج کرکے 55 افراد کو حراست میں لیا گیا، کاروائیاں تھانہ نصیرآباد ،سول لائن، ویسٹریج ،واہ کینٹ صدر ، نیو ٹاؤن ،کینٹ ،گوجر خان، مندرہ، صدربیرونی ،دھمیال ،روات ،چونترہ ،کہوٹہ ،اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں، پیرودھائی پولیس نے چوری کے مقدمے میں ملوث شخص کو حراست میں لیکر مسروقہ لکٹری برآمد کرلی،گداگروں کے خلاف کاروائی میں 28 ویں روز 312 بھکاری گرفتار ،زیر حراست افراد میں 140 مرد، 155 خواتین ،اور17 خواجہ سرا شامل ہیں ،شراب اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،وارث خان پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 05 لیٹر شراب برآمد کی ،صادق آباد پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کیا ،گوجر خان پولیسن نے 02 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کیا













