راولپنڈی (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس نے اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹ پر1ہزار 755 شہریوں کو چالان تھما دئیے
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں اپلائیڈ فار گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو چالان کیساتھ تھانہ بند کیا جائے، اپلائیڈ فار گاڑیوں وموٹر سائیکلوں کو رجسٹریشن کے بعدمالک کے حوالے کیا جائے،جعلی و بوگس نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، نمبر پلیٹ گاڑی و موٹر سائیکل کی پہچان ہے جسکو چھپانا قانوناً جرم ہے،شہری قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی و موٹر سائیکل کی بروقت رجسٹریشن کروائیں،شہری اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پرنمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ کا استعمال کریں،ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، سی ٹی او راولپنڈی













