شہباز شریف کو اب قومی سطح پر لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے، راولپنڈی یونین کونسل 18 کے مکینوں کا اظہارِ اطمنان

 
0
447

راولپنڈی،اکتوبر 21(ٹی این ایس):  یونین کونسل نمبر- 18 پنڈورہ، جوپاکستان  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 میں آتی ہے، کا آبادی کے لحاظ سے راولپنڈی کی بڑی یونین کونسل  میں ہوتا ہے۔زیادہ آبادی کے باعث اس یونین کونسل کو بے تحاشا مسائل کا سامنا تھا  مگر خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسائل کے حل کے کی جانیوالی خصوصی کاؤشوں کے نتیجہ میں یہاں کے زیادہ تر مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے۔

موسم سرما میں دیگر علاقوں کیطرح  اس یونین  کونسل کو بھی سوئی گیس کی کمی کا سامنا رہتا ہے،تاہم وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں اور اہل علاقہ پرامید ہیں اب سے یہ مسلہ بھی باقی نہ رہے گا۔

تنگ و تاریک گلیوں پر مشتمل اس علاقے میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا تھااس کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے چنانچہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے بعد یہاں امن و امان کی صورتحال میں  بھی بہتری آئی ہے۔

منتخب نمائندوں اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک اداروں کو ضلعی انتظامیہ کے تابع نہیں کیا جاتا نظام میں مکمل بہتری ممکن نہیں۔یونین کونسل میں صفائی کے انتظامات اور پانی کی دستیابی سے تو عوام مطمئن ہیں لیکن سوئی گیس کی عدم دستیابی کا شکوہ بہر کیف انکی زبان پر ہے۔

چئیرمین یونین کونسل نمبر اٹھارہ عابد حسین عباسی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے صحیح معنوں میں راولپنڈی کے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہے لیکن سرکاری ملازمین پر ہمارا تصرف نہیں۔

پنڈورہ یونین کونسل کے عوام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں کا سہرا  وزیر اعلیٰ پنجاب  کے سر باندھتے ہیں بلکہ انکے اطمنان کا عالم یہ ہے کہ وہ شہباز شریف کو اب قومی سطح پر خدمات انجام دیتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ملک کی مرکزی سیاست میں بھی حصہ لینا چاہئے تاکہ پنجاب کی طرح ملک بھر میں بڑے  ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو  ۔عوام اور منتخب نمائندوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کے اثرات صیح معنوں میں عوام تک تبھی  پہنچ سکتے ہیں جب متعلقہ اداروں کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے سپرد کیا جائے گا۔