راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
61

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن لقمان جاوید کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث03رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 13 لاکھ 70ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت کشف جمیل،عبد الحنان عرف ہنواور عبدالخنان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم 13 لاکھ 70ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان نے چند روز قبل فرنیچر کی دوکان کے تالے توڑ کر رقم اور کیمرے چوری کیے تھے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔