راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی مری میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے میٹنگ

 
0
103

راولپنڈی( )ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی مری میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے میٹنگ،میٹنگ میں ایس ڈی پی او مری ، ایس ایچ اوز ، سیکٹر انچارجز اور محرران کی شرکت ،ایس پی سی آ ئی اے نے افسران سے جنرل الیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی اقدامات و انتظامات پر بات چیت کی،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس پی سی آئی اے_تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے مری میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ایس ڈی پی او مری ، ایس ایچ اوز ، سیکٹر انچارجز اور محرران نے شرکت کی ،ایس پی سی آ ئی اے نے افسران سے جنرل الیکشن کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی اقدامات و انتظامات پر بات چیت کی،ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے مربوط سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،آر او دفاتر ،پولنگ سٹیشنز پر موثر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ،شہر بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے اور پولنگ پراسس کے بہترین انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے ہر افسر ہر جوان کو اپنی زمہ داری نبھانی ہے ،الیکشن کا پر امن انعقاد اہم قومی فریضہ ہے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-