راولپنڈی( )گوجرخان میں 02 ہفتےقبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے،مقتول کی اہلیہ اور اسکے بیٹے نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے محمود الحسن کو قتل کر دیا تھا-تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں 02 ہفتےقبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے،مقتول کی اہلیہ شازیہ پروین اور اسکے بیٹے ساگر علی نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے محمود الحسن کو قتل کر دیا تھا،مقتول نے ملزمہ شازیہ پروین سے دوسری شادی کر رکھی تھی ملزم ساگر علی شازیہ پروین کے سابقہ شوہر سے بیٹا تھا، ملزمان نے مقتول کو منصوبہ بندی سے قتل کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی،پولیس نے تفتیش کی تو مقتول کی اہلیہ شازیہ اور سوتیلا بیٹا ساگر علی قاتل نکلے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے موثر تفتیش پر گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔