اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہر حلقے سے ہم امیدوار کھڑا کریں گے۔ جبکہ راولپنڈی میں بھی ہم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیو آزاد ٹاؤن سکیم تھری راولپنڈی میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ پارٹی میں راجہ عابد۔ راجہ کاشف کھنہ پل یو سی 62 وارڈ نو سے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بھی انہوں نے پارٹی منشور پر کھل کر بات کی۔ پارٹی چیئرمین سے ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل آزاد کشمیر ڈاکٹر قیزار۔ رہنما جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر حضرت مولانا نوید احمد اور مولانا عقیل احمد نے بھی پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ سکیم تھری کے بڑے جلسے سے خطاب اور پارٹی شمولیت کی تقریب اور ان وفود سے ملاقات میں پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اب عوام کا راج ہوگا۔ ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ اور ہم بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ اس وقت لوگ مہنگائی اور لاقانونیت جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور وہ حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔ اور وہ تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے ہوگی ۔اور ہم وعدے نہیں عمل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر ہماری پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں اور ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسکیم تھری کے جلسے میں سلائی سینٹر اور قران اکیڈمی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ جلسے میں پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے فیتا کاٹ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب سے امجد علی اسلام۔ امجد حسین علوی۔ کلیم حسانی۔ قاری اشرف۔ قاری عطا الرحمن اور سہراب بیگ نے بھی خطاب کیا۔

کیپشن ۔۔سکیم تھری نیو آزاد ٹاؤن راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ خطاب کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب راجہ عابد اور راجہ کاشف سمیت ان کے دیگر ساتھی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گروپ فوٹو ۔













