اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ملاقات کا وقت طے

 
0
196

پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا۔

بیرسٹر گوہر، اسد قیصر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد ملاقات کیلئے مولانا کے گھر پہنچے گا، پی ٹی آئی وفد ملاقات کیلئے آج رات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔