ربیع الاول کا چاند 19نومبر کو دکھائی دینے کا امکان

 
0
347

اسلام آباد نومبر12(ٹی این ایس) ربیع الاول 1439 ہجری کا چاند 19 نومبر کو دکھائی دینے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 نومبر کو چاند 4 بجکر 42 منٹ پر کراسنگ جنکشن پوائنٹ پر پیدا ہو گا جو اگلے روز 19 نومبر کی شام دکھائی دے گا۔

اس موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود اور جزوی طور پر صاف ہو گا۔