اسلام آباد (ٹی این ایس) نیب راولپنڈی کی جانب سے بینکرز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  نیب راولپنڈی کی جانب سے بینکرز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی متاثرین کو 1 اعشاریہ2ارب روپے کی واپسی شروع ، 20سال بعد انصاف کی فراہمی،نیب ہیڈ کوارٹرز میں متاثرین کو رقم واپسی کی تقریب،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے تقریب کی صدارت کی

پہلے مرحلے میں 476متاثرین کو 341ملین روپے کے پے آرڈرز اور آن لائن ٹرانزیکشنز منتقل کی گئیں ، متاثرین کو اصل سرمایہ کاری سے ڈھائی گنا زیادہ رقم واپس کی گئی،مجموعی طور پر 2200متاثرین میں 1209ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2006سے التوا کا شکار مردہ کیس نیب کی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا،جعلی دستاویزات اور فرضی الاٹمنٹ کے ذریعے سینکڑوں شہریوں کو لوٹا گیا تھا،عوام صرف منظور شدہ ہاوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں

نیب ٹیم کی بہترین کارکردگی پر افسران کے لیے تعریفی شیلڈز اور عمرہ پیکج کا اعلان،نئے دعویداروں کے لیے بھی تصدیقی عمل شروع، کسی بھی متاثرہ شخص کو محروم نہیں رکھا جائے گا۔ ڈی جی نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب ٹیم نے 20 سالہ جدوجہد کے بعد اسکینڈل کے حل اور اثاثوں کی نشاندہی ممکن بنائی،ضبط شدہ اثاثوں اور منجمد اکاونٹس سے حاصل رقم مکمل شفافیت سے مستحقین تک پہنچائی جا رہی ہے۔