راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم پر اہم اجلاس
راولپنڈی کو صاف، خوبصورت اور آلودگی سے پاک شہر بنانے کے اقدامات کا جائزہ
اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت
شہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام پر تفصیلی بریفنگ
ڈپٹی کمشنر کی ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں صفائی کے عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا حکم
متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھ کر کوڑا کرکٹ بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایت
شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر زور
شہریوں سے اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل
’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
راولپنڈی کو صاف ستھرا اور مثالی شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ













