چین کیجانب سے میڈیکل ایمرجنسی اشیاء کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 
0
258

اسلام آباد اپریل 25 (ٹی این ایس): فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلیف سامان میں سرجیکل ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریلیف سامان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کیلئے حفاظتی لباس بھی شامل ہے۔ چین کی جانب سے مزید وینٹی لیٹرز بھی بھجوائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یجرجنرل ہوانگ کی قیادت میں چینی میڈیکل ٹیم بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہے۔ چینی میڈیکل ٹیم میں مختلف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔ چینی میڈیکل ٹیم میں نرسنگ وٹیسٹنگ ماہرین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم 2 ماہ تک کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان میں خدمات سرانجام دے گی۔ چینی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی رہنمائی بھی کریں گے۔