پاک سرزمین پارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کی طلاق سازش کے تحت ہوئی،منظور وسان

 
0
337

کراچی نومبر12 (ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سندھ کے وزیرتجارت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کی طلاق سازش کے تحت ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ میں نے پہلے کہاتھاکہ پی ایس پی اورایم کیو ایم پاکستان الیکشن مل کرلڑیں گے،دونوں جماعتوں میں طلاق سازش کے تحت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب جی ڈی اے کے ساتھ مل کرپیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑیں گے،گرینڈڈیموکریٹک الائنس بننے سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔