لاہور نومبر 12(ٹی این ایس)تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کے بعد واپس آنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کار نے ٹکر مار دی جس سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ زاہد اپنے دوست کے ساتھ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کر کے واپس آرہا تھا کہ ملتان روڈ پر تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں زاہد کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کے ساتھی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے کار سوار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں سندر کے قریب ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔