گجرانوالہ (ٹی این ایس) کرپشن پر سی ای اوضلع حافظ آباد گرفتار

 
0
5

گجرانوالہ (ٹی این ایس)  کرپشن پر سی ای او ضلع حافظ آباد گرفتار اینٹی کرپشن نے آٹھ ترقیاتی منصوبوں میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کر لیا یہ کاروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی 3 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات جن میں پختہ نالیاں، ٹف ٹائل گلیاں اور سیوریج کی بحالی شامل ہے کے آٹھ منصوبہ جات مکمل کئے گئے جن میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کیا گیا تاہم دوران انکوائری ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ثابت ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤ الدین احمد وقار شاھد کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد وقار شاہد اس وقت حافظ آباد میں تعینات تھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ2022 سے 2025 کے درمیان مختلف تعمیراتی کاموں اور مشینری کی مرمت وغیرہ میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے کروڑوں کی کرپشن کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ شاھد عباس اور نزیر احمد سینیر کلرکس میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤ الدین کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا