اسلام آباد(ٹی این ایس) انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار – متعدد پاسپورٹ برآمد

 
0
63

اسلام آباد

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد

انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار – متعدد پاسپورٹ برآمد

ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں مہر یار، حسنین علی اور میراج فاطمہ نامی ملزمہ شامل

ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم حسنین علی نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے

ملزم نے شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 31 لاکھ 76 ہزار روپے وصول کیے

جبکہ ملزم مہر یار شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ اور لاکھوں روپے بٹور رہا تھا۔

ملزم کو پاسپورٹ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا

ملزم کے قبضے سے 14 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے

میراج فاطمہ نامی ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیرون ملک کے نام پر شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہی تھی۔

ملزمہ کے قبضے 6 پاسپورٹس اور دیگر سفری ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے

ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے

ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔