لاہورجولائی20 ( ٹی این ایس) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اورجرمن انٹر نیشنل کار پوریشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام بلدیاتی نمائندگان کی تربیت و آگاہی بارے مختلف ورکشاپوں کا انعقاد مرحلہ وار جاری رہے گا۔ جرمن انٹر نیشنل کار پوریشن کے تعاون سے صوبہ بھر کے 9 ڈویژن میں تمام بلدیاتی عہدیداران کی تربیتی ورکشاپوں کا پروگرام بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔جس کے بعد بلدیاتی نمائندگان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر بہترین طریقہ سے ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت رواں سال کے شروع میں انتخا بات کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔جس سے 58ہزار سے زائد منتخب نمائندوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے اندر ایک میٹرو پولیٹین کارپوریشن، 11میونسپل کارپوریشنز،182میونسپل کمیٹی،35ڈسٹرکٹ کونسل اور4015 یونین کونسلز 5 سال تک کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔یہ مقامی طرز حکمرانی کی فراہمی اور شفاف فیصلہ سازی کی راہ میں آگے بڑھنے کے لئے ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور مؤثر آغاز کے لئے عبوری پنجاب فنانس کمیشن ایورڈ کے ذریعے نئی مقامی حکومتوں کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے۔ اب پنجاب میں فنانس کمیشن کی تشکیل کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور جلد ہی ریگولر فنانس کمیشن ایوارڈ کا علان بھی کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ مقامی حکومتوں میں کدمات کی بہتر فراہمی کے لئے اعتماد قائم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھاناایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کو بہتر کرنے کے لئے مقامی حکومت کے اندر اصلا حات کے عمل کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہے۔جس میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ GIZ کا شعبہstate citizen dialogueریاست اور شہریوں کے درمیان مکالمہ بڑھانے کے لئے لوکل کونسل ایسوسی ایشنLCAکے ستھ کام کر رہی ہے جبکہاس کا دوسرا شعبہ مقامی انتطام کاری میں استحکام یعنیstrengthening local governance ہے جو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ چئیرمین کے اختیارات میں بھی اضافہ کی جا رہا ہے جس کے تحت انہیں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا رکن اور مقامی سطح پر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا جا رہا ہے۔جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبہ کی اتھارٹی کے اندر نمائندگی دی جائے گی۔ سیمینار میں سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ،ایڈیشنل سیکر ٹری راشد خان، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔