لاہور 02اپریل(ٹی این ایس):ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی پنجابی فلم’’عشق دی جنگ ‘‘6اپریل کو لاہور سمیت پنجاب سرکٹ میں ریلیز کی جائے گی ۔ مذکورہ فلم میں نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔مرکزی کردار نبھا نے والے ندیم جونےئر اور سونیا پہلی مرتبہ سلور سکرین پر جلوہ گرہ ہوں گے ۔ دیگر کاسٹ میں اچھی خان ، ثناء عظیم ، راحیلہ آغا ، بہار بیگم ، شفقت چیمہ ، سخاوت ناز سمیت دیگرا داکار شامل ہیں ۔اہدایتکار نسیم حیدر شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ فلم معمول کے موضوعات سے بن کر بنائی گئی اور خاص طور پر فائٹ کے سین اس طرح فلمائے گئے ہیں جو اس سے قبل کسی اور فلم میں نہیں دکھائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام فنکاروں اور ہنر مندوں نے فلم پربھرپور محنت کی ہے اور اب خدا کی ذات ہمیں کامیابی سے بھی نوازے گی ۔ سینئراداکار اچھی خان نے کہاکہ نسیم حیدر شاہ فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار ہیں جن کے کریڈٹ پر لا تعداد کامیاب فلمیں شامل ہیں ۔فلم بھی تمام فنکاروں نے ٹیم ور ک کے طور پر کام کیا ہے اور انشا اللہ یہ فلم دیکھنے والوں کی تواقعات پر پورا اتر ے گی ۔