کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ‘ جویریہ عباسی

 
0
1984

لاہور ، 02 اپریل (ٹی این ایس):اداکارہ جویریہ عباسی نے کہاکہ ہمیں 23مارچ ، 14اگست ،6ستمبر اور 25دسمبر کی بجائے ہر روز اپنے ملک سے محبت اور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ،پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانیاں دی تھیں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر ایک قرض کی طرح ہے ۔ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے اورجب تک اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتامعاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ۔