احسن خان نے حالیہ دنوں میں اپنے متعددپراجیکٹس کی کامیابی کے بعد معاوضے میں اضافہ کردیا 

 
0
3931

لاہو ر02 اپریل (ٹی این ایس):اداکار احسن خان نے حالیہ دنوں میں اپنے متعددپراجیکٹس کی کامیابی کے بعد معاوضے میں اضافہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکار احسن خان کی نجی ٹی وی چینل سے ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘ اور فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘سمیت دیگر کئی پراجیکٹس میں کامیابی نے ان کو کنگ سٹار اداکاروں میں شامل کردیا ہے ۔ احسن خان نے اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ٹی وی سیریل کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنے کا معاوضہ 25فیصد بڑھا دیا ہے ۔ یادرہے کہ احسن خان اس وقت ٹی وی اورفلم پروڈیوسروں کی ترجیحات میں سرفہرست اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ۔