یوم پاکستان کے سلسلہ میں خواتین تھروبال ٹورنامنٹ راولپنڈی نے جیت لیا 

 
0
691

راولپنڈی 02اپریل(ٹی این ایس):ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں خواتین تھروبال ٹورنامنٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہو گیا ہے ایونٹ میں راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ اسلام آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حاجی وحید بابر تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان احمد ملک،ڈویڑنل کوچ شفقت محمود نیازی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔