راولپنڈی(ٹی این ایس) ٹرانسپورٹروں کے الیکشن کی تیاریاں مکمل الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔

 
0
83

الیکشن پولنگ مورخہ 3 دسمبر 2023 صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی پولنگ بند ہونے کے بعد گنتی اور جیتنے والوں کا اعلان ہو گا ۔

الیکشن شیڈول کا اعلان چئیر مین الیکشن کمیشن سید ظفر محمود نے ممبران زبردست خان حاجی صفدر ملک مجیب اور صداقت حسین کی موجودگی میں کیا ۔

راولپنڈی ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن پیرودھائی کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اعلان سید ظفر محمود چئیر مین الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیٹی کے ممبران زبردست خان حاجی صفدر ملک مجیب صداقت حسین کی مشاورت اور موجودگی میں کیا چئیر مین الیکشن کمیشن امیدواروں کے لئے مکمل ضابطہ جاری کیا شرائط و قوائد و ضوابط میں بتایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن سے بس بے ایڈجسٹمنٹ کی مصدقہ لسٹ کے مطابق ووٹ کا اندراج ہو گا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران کے لئے ضروری ہو گا کہ بے ایڈجسٹمنٹ لازمی ہو گی اور امیدواروں کے لئے بھی یہی شرط ہو گی امیدواروں کے لئے ضروری ہو گا کہ تائید کنندہ بھی ووٹر ہو امیدوار کسی دوسری یونین کے عہدیدار نہیں ہوں گے اگر ایسا ہے تو وہ دوسری یونین سے مستعفی ہو کر الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہونگے اگر اسٹینڈ ایڈجسمنٹ کا مالک خود کسی مجبوری سے ووٹ نہیں ڈال سکتے تو اپنا نمائندہ مقرر کر سکتے ہیں بشرطیکہ اپنا شناختی کارڈ اور لیٹر پیڈ پر اجازت نامہ لکھ کر دیا جائے گا وہ ووٹ قابل قبول ہو گا کاغذات نامزدگی 15 نومبر سے 17 نومبر تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جانچ پڑتال مورخہ 18 نومبر 2023 بروز ہفتہ ہو گی جس کا وقت 9 بجے صبح سے شام 5 بجے ہے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 21 مئی 2023 بروز منگل کو الاٹ ہونگے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن دفتر سے رجوع کرنا ہو گا اور اسی روز ووٹر لسٹ کارپوریشن کے دفتر پیر ودھائی بس سٹینڈ پر آویزاں کر دی جائے گی الیکشن کی تاریخ 3 دسمبر 2023 بروز اتوار تمام ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ووٹ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے امیدواروں کو ڈالیں گے 5 بجے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گا اور کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم ممبر الیکشن کمشن صداقت حسین کے دفتر فرنٹئیر موٹرز سوزوکی سٹینڈ پیر ودھائی سے وصول کریں گے اور نامزدگی پیپرز بھی وہیں جمع کروائیں گے ۔