راولپنڈی (ٹی این ایس) اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی

 
0
105

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی۔
جمعرات کو پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات میں ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے سامنے پیش کیا گیا ۔
پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 5 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔