ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکیپٹن صفدر سمیت لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج

 
0
351

راولپنڈی جولائی 09(ٹی این ایس): ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ دفعات 147،148،188اور341کے تحت درج کیا گیا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرلیگی رہنماوں کے خلاف درج مقدمہ میں کیپٹن صفدر ، چودھری تنویر ،دانیا ل چودھری ،راجہ حنیف ،شیخ ارسلان اورضیااللہ شاہ سمیت 15معلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں سیکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔

مقدمہ میں مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعات 147،148،188اور341 شامل ہیں جبکہ مقدمہ میں ایمپلی فائر ایکٹ بھی شامل کیا گیا ہے ۔مقدمہ کے متن میں موقف اپنا یا گیا کہ سزا یافتہ مجرم کیپٹن صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلا ک کی اور ملزمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔