راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات چوہدری ذوالفقار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
67

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ روات چوہدری ذوالفقار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 22 ہزار 640 روپے، 06 موبائل فونز اور مرغا قبضہ پولیس میں لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں زاکر خان، راجہ ہمایوں، نثار اسلم اور زوہیب شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22 ہزار 640 روپے، 06 موبائل فونز اور مرغا قبضہ پولیس میں لیاگیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔