تھانہ روات سمیت تھانہ چونترہ پولیس کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قتل کے مقدمے میں ملوث کیٹیگری “A”کے مجرم اشتہاری سمیت 4مجرمان اشتہاری گرفتار

 
0
508

راولپنڈی جنوری 08 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے،صدر ڈویژن پولیس نے قتل جیسے سنگین مقدمے میں ملوث کیٹیگری “A”کے مجرم اشتہاری سمیت چار مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرلیا، ایس پی صدررائے مظہراقبال نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری “A”کے مجرم اشتہاری محمد تاج عرف تاجی کو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد اسماعیل نامی شخص کو چکری روڈ لادیاں گاؤں کے پاس قتل کردیا تھا جو قتل کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا، مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ چونترہ، پولیس افسران اور آئی ٹی ایکسپرٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،جبکہ مجرم اشتہاری کے چار ساتھی پہلے گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں،جبکہ تھانہ روات پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرمان میں محمد ازرم، اویس احمد اور عبدالوحید شامل ہیں، گرفتار مجرمان نے اسلحہ کے زور پر تین لڑکوں سے زیادتی کی تھی،گرفتار مجرمان کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری ناگزیر ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ مجرمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوا ئی جا سکے