تھانہ روات پولیس کی فحش اور نازیبا حرکات کرنے والوں کے خلاف کاروائی، دوشیزہ سمیت چار ملزمان گرفتار

 
0
292

راولپنڈی جنوری 08 (ٹی این ایس): تھانہ روات پولیس کی فحش اور نازیبا حرکات کرنے والوں کے خلاف کاروائی، دوشیزہ سمیت چار ملزمان گرفتار، نشہ آور اشیاء، شراب،شیشہ حقہ اور دیگر فلیورز برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں فحش اور نازیبا حرکات کرنے والے دوشیزہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تھانہ روات پولیس کو اطلاع ملی کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں گاڑی کے اندر کچھ افراد ایک لڑکی کے ہمراہ نازیبا حرکات اور بوس و کنار کر رہے ہیں جس پر روات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ سے دوشیزہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں زین العابدین،ولی محمد،یسین خان اور سارہ کنول شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے نشہ آور اشیاء، شراب کی بوتلیں، شیشہ حقہ اور دیگر فلیورز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انٹروگیشن کی جارہی ہے، ایس پی صدر نے تھانہ روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی فحش اور نازیبا حرکات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایس پی نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے