سول لائن پولیس کی نقب زن گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، 2 روز قبل رات کی تاریکی میں گھر سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

 
0
922

راولپنڈی جنوری 16 (ٹی این ایس): سول لائن پولیس کی نقب زن گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، 2 روز قبل رات کی تاریکی میں گھر سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار۔ پولیس ذرائع کو مطابق ملزمان زین عرف رگو اورناصر نے 2 یوم قبل جھنڈا چیچی ایک گھر میں گھس کر نقدی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کیا۔ گرفتار ملزمان سے طلائی زیورات اور راڈو گھڑی برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔