گنجمنڈی موہن پورہ مارٹ پر ڈکیتی و قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
333

راولپنڈی جنوری 16 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل مارٹ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مالک نوید اکرم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او وارث خان، سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی اور ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا، واردات کا مقدمہ ڈکیتی معہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گنجمنڈی میں درج کیا گیا تھا، واردات پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیکر ایک ہفتے میں ملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی تھی، ایس پی راول نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔