تبدیلیوں کا موسم ہے، عوام جلد تبدیلی دیکھیں گے، مولانا فضل الرحمان

 
0
410

اسلام آباد جنوری 16 (ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلیوں کا موسم ہے، عوام جلد تبدیلی دیکھیں گے، ابھی آزادی مارچ کے آفٹرشاکس جاری ہیں، مدراس کسی کے حوالے نہیں کریں گے، وقت ثابت کرے گا کہ طالبانائزیشن کے پیچھے مدراس تھے یا اسٹیبلیشمنٹ۔ انہوں نے آج راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف جلد دوبارہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
جے یو آئی پنجاب کے اجلاس میں آئندہ تحریک کیلئے لائحہ عمل مرتب ہوگا۔ جو کچھ ہے یہ آزادی مارچ کے ہی آفٹر شاکس ہیں۔ آزادی مارچ کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ عوام کا ووٹ کون چوری کر رہا ہے؟ ہم ووٹ چوری کرنے والے کو جلد تلاش کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیوں کا موسم آچکا ہےعوام جلد بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ مدراس کا نظام بدلنے اور مدارس کو کسی کے حوالے کرنے والی بات ہرگز قبول نہیں۔
مدارس کو آج دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے لیکن وقت حالات ثابت کریں گے کہ طالبا نائزیشن کے پیچھے مدراس تھی یا اسٹیبلیشمنٹ تھی؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مستحکم کرنے میں اپوزیشن جماعتوں کا کردار ہوگا اگر اپوزیشن متحد ہو کر نہ چلی تو حکومت کو استحکام مل سکتا ہے۔ ہم ووٹ چوری کرنے والے کو جلد تلاش کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیوں کا موسم آچکا ہےعوام جلد بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ مدراس کا نظام بدلنے اور مدارس کو کسی کے حوالے کرنے والی بات ہرگز قبول نہیں۔ مدارس کو آج دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے لیکن وقت حالات ثابت کریں گے کہ طالبا نائزیشن کے پیچھے مدراس تھی یا اسٹیبلیشمنٹ تھی؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مستحکم کرنے میں اپوزیشن جماعتوں کا کردار ہوگا اگر اپوزیشن متحد ہو کر نہ چلی تو حکومت کو استحکام مل سکتا ہے۔