اسلام آباد (ٹی این ایس) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے جرائم میں قتل کی واردات سمیت تین موٹر سائیکل چوری ہوئے

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے جرائم میں قتل کی واردات سمیت تین موٹر سائیکل چوری ہوئے، سٹریٹ کرائم کے دو واقعات میں شہری کو لوٹ لیا گیا، ڈکیتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے، راہزنی کی واردات میں نقب پوش شہری کا موٹر سائیکل لے گئے،۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ میں خاتون کے قتل کے واقعہ سمیت تھانہ پھلگراں کے علاقہ میں راہزنی کی واردات میں نقاب پوش شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ آبپارہ اور تھانہ نون کے علاقوں میں ڈکیتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے، تھانہ کورال اور شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقوں میں سٹریٹ کرائم کے دو واقعات میں شہریوں کو رقم موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی سمبل اور شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے شہریوں کے تین موٹر سائیکل چوری کر لے گئے