راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات سینیئر افسران فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام مسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی انتظامات سینیئر افسران فیلڈ میں رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گرجا گھروں میں مکمل سیکیورٹی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔













