معاملہ شیخ رشید کے پروٹوکول کا: ڈی سی نے غیرقانونی طور پر پارک کی گئی موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور تجاوزات قائم کرنے والے تاجروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کردی

 
0
703

راولپنڈی، اگست 28(ٹی این ایس):وفاقی وزیر شیخ رشید کے پروٹوکول کے معاملہ  جس میں گذشتہ روز ان کے گذر کے دوران  ان کی مقامی تاجروں سے تیز کلامی بھی ہوئی  تھی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہر میں تجاوزات کی بھرمار اور غیرقانونی پارکنگ بارے نوٹس لے لیا۔

ڈی سی نے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر پارک کی گئی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کارروائی کرے گی،تجاوزات قائم کرنے والے تاجروں کیخلاف راولپنڈی میونسپل کارپوریشن گرینڈ آپریشن کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  آپریشن سے قبل تمام بازاروں اور شاہراہوں کا سروے بھی ہوگا اور سروے میں ٹریفک پولیس کے افسر، ایم او آر میونسپل کارپوریشن اور تاجر نمائندے بھی شامل ہونگے.