سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ، سیکورٹی پر تعینات عملے کو چیک  اور  ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی

 
0
423

راولپنڈی، اگست 28(ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی نے ہائی کورٹ کی سیکورٹی پر تعینات عملے کو چیک کیا،انچارج سیکورٹی ہائی کورٹ نے سی پی او راولپنڈی کو سیکورٹی کے بارے میں بریف کیا،سی پی او راولپنڈی نے انچارج ہائی کورٹ کو ہدایات جاری کیں کہ سکیورٹی کو الرٹ رکھا جائے اور اس ضمن مین کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔